جمشید دستی اغوا اور ڈکیتی کے مقدمہ میں ملتان سے گرفتار

Feb 07, 2020

ملتان (کرائم رپورٹر) مظفرگڑھ پولیس نے اغوا اور ڈکیتی کے کیس میں سابق رکن اسمبلی اور عوامی راج پارٹی کے رہنما جمشید دستی کو ملتان سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیل کے مطابق جمشید دستی کے خلاف تھانہ قریشی میں 23 دسمبر 2019 کو آئل ٹینکر اغوا اور ڈکیتی کرنے کا مقدمہ درج ہوا تھا جس میں ان کے ساتھ ساتھ 8 دیگر افراد بھی نامزد ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے پولیس کا سرکاری ڈالہ اور وردیاں پہن کر واردات کی تھی گزشتہ روز جمشید دستی ملتان میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی رہائش گاہ کے قریب غوث اعظم روڈ پر جا رہے تھے جنہیں مظفرگڑھ پولیس نے حراست میں لے لیا اور انہیں مظفرگڑھ منتقل کردیا ہے۔

مزیدخبریں