پانچ پانچ ہزار کے حکومتی امدادی چیک توہین مطالبات کیلئے کمیٹی بنا دی : الطاف حسین

لاہور(کلچرل رپورٹر)پنجاب حکومت کی جانب سے فنکاروں کو چیک تقسیم کرنے کے حوالے سے ایور نیو سٹوڈیو میں فلم انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے حکومتی امدادی چیکوں کو ناکافی قرار دیدیا اور مطالبہ کیا کہ ان کے واجبات فوری ادا کئے جائیں۔ڈائریکٹر الطاف حسین کا کہنا تھا کہ حکومت نے فلم انڈسٹری کی توہین کی ہے کہ فنکاروں کو پانچ ،پانچ ہزار روپے کے چیک دے رہی ہے‘مسترد کرتے ہیں۔ اب مذاکرات ہوں گے کہ وہ ہمارے پچھلے دوسال کے چیک دے اس کے بعد بات ہوگی۔ مطالبات کیلئے کمیٹی بنانے کا اعلان کیاجس میں الطاف حسین‘حسن عسکری‘زیدڈ اے زلفی‘ترنم ناز‘جاوید رضا اور محمد طارق رومی شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...