لاہور(سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش نیوزی لینڈ کو شکست دے کر انڈر19کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا ۔دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 8وکٹوںپر 211رنز بنائے ۔ وہیلر گرینال نے 75ناٹ آئوٹ رنز بنائے ۔ شریف السلام نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ بنگلہ دیش نے ہدف چار وکٹوں پر پورا کرلیا ۔مین آف دی میچ محمود الحسن نے 100رنز کی اننگز کھیلی۔ ۔ محمو د الحسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ میگا ایونٹ کا فائنل بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان پرسوں کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں تیسری پوزیشن کیلئے کل مد مقابل ہونگی ۔