لاہور+اسلام آباد(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں تقریباً 18 ہزار شائقین میچ سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ 350 کروڑ روپے کی لاگت سے سٹیڈیم کی تزئین و آرائش کاکام حال ہی میں دسمبر میں مکمل ہوا۔سٹیڈیم میں 100 روپے والی ٹکٹس کرسیوں والے انکلوژرز جبکہ 50 روپے والی ٹکٹسں سیڑھیوں والے انکلوژرز کیلئے مختص ہیں۔ سٹیڈیم کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ شائقین واک تھرو گیٹس سے ہوتے ہوئے سکیورٹی چیکنگ کے عمل سے گزریں گے۔ انکلوژرز میں داخل ہونے کے لیے سٹیڈیم میں آٹھ گیٹس ہیں۔ محکمہ موسمیات نے ہفتے میں بارش کی کوئی پیش گوئی نہیں کی تاہم میدان میں کورز کامناسب انتظام کیا گیا ہے۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں 18 ہزار شائقین کی گنجائش
Feb 07, 2020