لاہور(سپورٹس رپورٹر) ون ڈے فٹبال ٹرینر ورکشاپ پرسوں 9فروری کو ماڈل ٹاؤن فٹ بال اکیڈمی ، ماڈل ٹاؤن ، لاہور میں ہوگی۔ ایک دن کی ورکشاپ میں پورے پاکستان کے 20 نوجوان کوچز حصہ لے رہے ہیں۔ تیسرا موقع ہے ایم ٹی ایف اے غیر ملکی کوچ کی زیر نگرانی میں فٹ بال ٹرینر ورکشاپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ میاں رضوان علی، سابق ممبر ایکسکو پی ایف ایف ، جو ایم ٹی ایف اے کے علاوہ لاہور ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر ہیں نے کہا ، یہ ورکشاپ ہر دو ہفتوں کے بعد منعقد ہوتی ہے۔ اس سے قبل ایم ٹی ایف اے نے پی ایف ایف‘ ڈی، سرٹیفکیٹ کوچنگ کورسز کا انعقاد کیا تھا۔