لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور انکے برطانوی جوڑی دار ڈومینک انگلوٹ اے ٹی پی اوپن سوڈ ڈی فرانس ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ انہوں نے پری کوارٹر فائنل میچ میں قزاخستان کے الیگزینڈر ببلک انکے بوسنیا ہرزیگوینا کے ڈمیر ڈیمہور کو شکست دیکر ٹاپ ایٹ کے لئے کوالیفائی کیا۔