لاہور(سپورٹس رپورٹر) لاہور سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن آف لاہور کے سالانہ انتخابات میں عقیل احمد صدر، چودھری اشرف سیکرٹری جنرل جبکہ احتشام الحق خزانیچ کے عہدہ پر منتخب ہو گئے۔ نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہونے والے الیکشن میں عقیل احمد بلا مقابلہ صدر منتخب ہو گئے جبکہ سیکرٹری اور خزانچی کے عہدہ پر باقاعدہ ووٹنگ ہوئی جس میں چودھری اشرف نے اعجاز وسیم کے مقابلے میں 31-16 سے کامیابی اپنے نام کی۔ جبکہ خزانچی کے عہدہ پر احتشام الحق نے آفتاب تابی کے مقابلے میں 32-15 سے کامیابی حاصل کی۔ سجال کے الیکشن کے لیے فرخ عطا بٹ کو چیف الیکشن کمشنر بنایا گیا تھا جبکہ ممبران میں سرفراز احمد اور زاہد قیوم شامل تھے۔ سجال کے عہدیداران نے اپنی سابقہ دو سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی جسے ہاوس نے منظور کر لیا۔