بگ بیش لیگ: حارث رؤف کی شاندار باولنگ‘میلبورن سٹارز کو فائنل میں پہنچا دیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک) بگ بیش لیگ میںمیلبورن سٹارز نیسڈنی تھنڈرز کوہراکر فائنل میں جگہ بنا لی۔ میلبورن سٹارز نے ٹاس جیت کر 2 وکٹوں پر 194 رنز بنائے۔مارکوس سٹوئنس نے 83 رنز جبکہ نک لارکن نے ناقابل شکست 83 رنز بنائے ۔ سڈنی تھنڈرز کی ٹیم 8 وکٹوں پر 166 رنز ہی بنا سکی۔ میلبورن سٹارز نے 28 رنز سے میچ جیت کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ ایلکس روز نے 58 رنز بنائے جبکہ عثمان خواجہ 23، کرس مورس 21، ارجن نائر 30 اور جے لینٹن 10 رنز بنا سکے۔حارث رئوف نے 4 اوورز میں 17 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ نتھن کولٹرنیل اور ایڈم زامپا نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں۔

ای پیپر دی نیشن