اسلام آباد ( سپورٹس رپورٹر)راولپنڈی میں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کر دی گئی۔پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی اور بنگلا دیش کے کپتان مومن الحق نے ٹرافی کی رونمائی کی۔پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بہترین کارکردگی کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہمان ٹیم سرپرائز کر سکتی ہے اس لیے انہیں آسان تصور نہیں کریں گے۔سیریز کے لیے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی ہے۔میچ سے قبل جمعرات کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ سری لنکا کے ۔بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان مومن الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف جیت کی لگن سے میدان میں اتریں گے۔ ہم ہر شعبے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور پاکستان کے خلاف جیت کی لگن سے میدان میں اتریں گے۔ہم کوشش کر رہے ہیں کہ اپنے کھیل میں بہتری لائیں،اچھے کھیل کے لیے پر امید ہیں پاکستان ہر طرح سے تعاون کر رہا ہے،ہر ٹیم کا کھلاڑی اس کی ٹیم کے لیے اہم ہوتا ہے،ہمارا فوکس کرکٹ پر ہے کوشش کرینگے اچھا کھیل پیش کریں،ہم نے پچ کا بغور جائزہ لیا ہے،میچ سے قبل فیصلہ کرینگے پہلے کسے کھلایا جائے۔
پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز ، ٹرافی کی تقریب رونمائی
Feb 07, 2020