کراچی (اسپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے آل رانڈر محمد نواز نے اپنی اہلیہ سمیت عمرہ ادا کرلیا۔نوجوان کرکٹر نے اپنے ساتھیوں اور مداحوں کو عمرہ ادائیگی کی اطلاع سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے دی اور انہوں نے رب کے حضور شکر بھی ادا کیا۔قومی کرکٹر کو ان کے مداحوں ، ساتھی کرکٹرز اور امپائر علیم ڈار نے مبارک باد پیش کی اور دعائوں میں خصوصی طور پر یاد رکھنے کی بھی درخواست کی۔پاکستانی امپائر علیم ڈار نے مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ دعاں میں یاد رکھیے گا۔شاداب خان نے بھی محمد نواز کو مبارک باد پیش کی۔آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے پاکستانی نژاد فواد احمد نے پشتو زبان میں انوکھے انداز سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے لکھا کہ عجوہ کھجوریں لے آنا، انشا اللہ آپ سے جلدی ملاقات ہوگی۔عامر یامین نے بھی محمد نواز کو مبارک باد پیش کی۔
عجوہ کھجوریں لانا‘ آسٹریلوی کرکٹر کی محمد نواز سے فرمائش
Feb 07, 2020