لاہور عجائب گھر کی 130ویں سالگرہ پر تقریب

لاہور(کلچرل رپورٹر)لاہور میوزیم میں لاہور عجائب گھر کی 130 ویں سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹا گیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر لاہور عجائب گھر طارق محمود جاوید ، ڈی جی پلاک ثمن رائے، ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹ کونسل اطہر علی خان اور ایگزیکٹو ڈائریکٹرپکار محمد رضوان شریف کے علاوہ لاہور عجائب گھر کے تمام افسران اور عملے نے اس میں شرکت کی۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر لاہورمیوزیم طارق محمود جاوید نے کہا کہ لاہور میوزیم اپنے اندر ہزاروں سال پرانی تہذیب کو سموئے بیٹھا ہے۔لاہور عجائب گھر آج کی نسل کے لیے علم حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ لاہور عجائب گھر کی سیر کرکے عوام نہ صرف اپنی تہذیب و تاریخ سے واقفیت حاصل کرتے ہیں بلکہ وہ اپنے ملک کی بین الاقوامی اہمیت کو بھی جان کر خوشی محسوس کرتے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن