شام میں فوجی مداخلت: امریکہ نے ترکی کیساتھ خفیہ ڈرون پروگرام منجمند کردیا

واشنگٹن(این این آئی)امریکا اور ترکی کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے مناظر میں واشنگٹن کی طرف سے انقرہ کو ایک اور دھچکا لگا ہے۔ امریکی حکومت نے ترکی کے ساتھ جاری ڈرون طیاروں کے ایک خفیہ پروگرام کو منجمد کردیا ہے۔ امریکی عہدے داروں نے تصدیق کی کہ واشنگٹن نے گذشتہ اکتوبر میں انقرہ کی شام میں فوجی مداخلت کیوجہ سے ترکی کیساتھ ڈرون کے لیے خفیہ انٹلیجنس پروگرام منجمد کردیا ،خفیہ پروگرام منجمد کرنے سے قبل امریکی فوج ترکی کے انجرلیک ایئربیس سے غیرمسلح ڈرون کو آپریٹ کرتے تھے۔

ای پیپر دی نیشن