البغدادی کی ہلاکت کے باوجود داعش شام میں مضبوط ہے: امریکی ادارہ

واشنگٹن(این این آئی) آزاد امریکی کمشن کی ایک رپورٹ میں بتایا گیاکہ داعش نے اپنے رہنما ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کے باوجود شام میں مضبوط ہے اور اپنی صلاحیتوں کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔ عراق سے امریکی افواج کا انخلا ممکنہ طور پر شدت پسندوں کو دوبارہ سر اٹھانے کا موقع فراہم کرسکتا ہے۔رپورٹ میں مشرق وسطی میں امریکی افواج کے لیے ذمہ دار امریکی سنٹرل کمانڈ کے حوالے سے کہا گیاکہ داعش کی قیادت اور اس کے شام کے شہروں اور دیہاتوں میں موجود نیٹ ورک کے درمیان بھرپور روابط موجود ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن