تنازعہ کشمیر: پاکستانی مشن کا اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرمیں تاریخی تصاویری نمائش کااہتمام

پاکستان اوربھارت کے درمیان کشمیرکے تصفیہ طلب تنازع کے حل کی ضرورت کواُجاگر کرنے کی مہم میں تیزی لانے کی کوششوں کے سلسلے میں پاکستانی مشن نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرمیں تاریخی تصاویرکی نمائش کااہتمام کیاہے جس میں گزشتہ عشروں کے دوران جموں وکشمیر کے دیرینہ تنازعے کے حل کے سلسلے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کاکردارپیش کرنے پرتوجہ مرکوزکی گئی ہے۔

نیویارک میں پاکستانی مشن کی جانب سے منعقدہ تصویری نمائش سے اس حقیقت کوتقویت دینے میں مدد ملے گی کہ جموں وکشمیراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پرطویل عرصے سے حل طلب تنازع کے طورپربدستورموجودہے۔

نمائش کے اہتمام سے یہ پیغام بھی دیاگیاہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کواپنی قراردادوں کے مطابق اس تنازعے کے حل میں اہم کرداراداکرناہوگا۔
 

ای پیپر دی نیشن