پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹرفیصل جاویدنے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان معاشرے سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے پُرعزم ہیں۔
ایک نجی نیوزچینل سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے حکومت کے اس عزم کااعادہ کیاکہ قومی خزانے سے لوٹی گئی رقم واپس لاکرملک کی ترقی کے لئے بروئے کارلائی جائے گی۔
سینیٹرفیصل جاویدنے کہاکہ موجودہ حکومت مہنگائی اورغربت میں کمی لانے کے لئے پُرعزم ہے اوراحساس پروگرام اورصحت انصاف کارڈ کے اجراء سے مستحق خاندانوں کے مسائل پرقابوپانے میں مدد ملے گی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ حکومت مریم نوازکو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دے گی کیونکہ شریف فیملی بدعنوانی اورمنی لانڈرنگ کے متعدد مقدمات میں ملوث ہے۔
ایک اورسوال کے جواب میں تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سینیٹرنے کہاکہ اتحادی شراکت داروں کے تمام جائزتحفظات دورکئے جائیں گے۔