لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے طلبہ یونین بحالی ریلی میں حکومت مخالف نعرے بازی کے مقدمہ میں گرفتارعالمگیر وزیر کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ نے طلبہ یونین بحالی ریلی میں حکومت مخالف نعرے بازی کے معاملے پر سماعت کی۔، ایڈیشنل پراسیکیوٹرجنرل عبدالصمد نے دلائل دئیے، انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم عالمگیر وزیرکے فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ اور وائس میچنگ کی رپورٹ مثبت آئی ہے، ملزم علی وزیر کا بھتیجا ہے جس پر ملک مخالف مقدمات درج ہیں۔ طلبہ یونین بحالی کے نام پر ملک مخالف تقاریر کی گئیں، عالمگیر وزیر اس وقت پنجاب یونیورسٹی کا سٹوڈنٹ بھی نہیں ہے، ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ ملک مخالف تقاریر کا الزام غلط ہے، ضمانت منَظور کی جائے، عدالت نے دلائل کے بعد درخواست ضمانت مسترد کر دی۔