ترکمانستان میں 40 پلس سرکاری ملازمین کے بال رنگنے پر پابندی

Feb 07, 2020

اشک آباد (ویب ڈیسک) ترکمانستان میں ایک انوکھا حکم جاری کرتے ہوئے ایسے سرکاری ملازمین جن کی عمر چالیس سال سے زائد ہے انہیں سر پر خضاب لگا کر بال رنگنے سے روک دیا گیا ہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق 14 برس قبل ترکمانستان کے صدر بننے کے بعد سے 62 سالہ صدر قربان علی محمدوف کو نوجوانی کے تصور کا خبط لاحق ہو گیا تھا جس کے بعد وہ ورزش کرتے، پاپ میوزک سنتے تھے۔ گزشتہ سال اگست سے صدر قربان علی سفید بالوں کے ساتھ نظر آنے لگے ہیں۔ مقامی ریڈیو کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جیسے ہی صدر قربان علی کے بال سفید ہونے لگے ہیں ماتحت بھی اشارہ سمجھ گئے۔ ترکمانستان کے لپابسک علاقے میں سرکاری دفاتر میں کام کرنے والوں کو بالوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے ، 40 سال سے زیادہ کی عمر کے تمام مردوں پر اپنے سفید بالوں کو رنگ کر کے چھپانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

مزیدخبریں