لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پرائیویٹ سکولوں کی جانب سے اضافی فیسیں وصول کر نے کے خلاف درخواست پرکیس کی مزید کارروائی 11 فروری تک ملتوی کر دی۔ پرائیویٹ سکولوں نے رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ کسی بچے کو سکولوں سے نہیں نکالا گیا۔ تمام بچوں کے داخلے امتحان کیلئے بھجوا دیئے گئے ہیں۔ جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے والدین اور اساتذہ کی درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے کہا کہ نجی سکول سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق فیسیں وصول نہیں کر رہے ہیں۔ عدالت نجی سکولوں کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق فیسیں وصول کرنے کا حکم دے۔