اب میاں صاحب کےپلیٹ لیٹس کی خبر کی بجائے لندن کے ریستوران سے پلیٹوں اور چمچوں کی کھنک سنائی دیتی ہیں: فردوس عاشق اعوان

Feb 07, 2020 | 11:07

ویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قانون کو خواہشات کی بلی نہیں چڑھایا جا سکتا۔ ہرصورت قانون کی عملداری یقینی بنائیں گے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ محمد نوازشریف شدید بیماری کا بیان دے کر لندن گئے اور ابھی تک ہسپتال میں داخل نہیں ہوئے۔ان کی میڈیکل رپورٹس نے بھی ”قطری خط“ کادرجہ حاصل کرلیا ہے۔کہتے ہیں جب تک ہسپتال میں داخل نہیں ہوتے میڈیکل رپورٹس نہیں بھجواسکتے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ’شریفوں‘ نے قواعدوضوابط سے جو کھلواڑ کیا۔ اس کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ اب میاں صاحب کے ”پلیٹ لیٹس“ کی خبر کی بجائے لندن کے ریستوران سے پلیٹوں اور چمچوں کی کھنک سنائی دیتی ہیں۔ میڈیکل رپورٹ کے ساتھ مریض کا ”مینیو کارڈ“ بھی قوم کو بتایاجائے تاکہ قوم کو حقائق کا پتہ چل سکے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ لیگی رہنما سیاہ کو سفید نہیں کر سکتے، حمزہ شہباز کی ضمانت کا مطلب بریت نہیں، سچائی سے بھاگنے والوں کو بھاگنے نہیں دیں گے۔ عوام کو مزید گمراہ نہیں کیا جاسکتا قوم کے سامنے سچائی آکر رہے گی۔ معاون خصوصی نے مزید کہا کہ احسن اقبال صاحب جیلوں میں قید دیگر قیدیوں کی بھی بیٹیاں ہیں، وہ سوال کر رہی ہیں کہ ان سے امتیازی سلوک کیوں؟ قانون کو خواہشات کی بلی نہیں چڑھایا جا سکتا، ہرصورت قانون کی عملداری یقینی بنائیں گے۔ 

مزیدخبریں