امریکی پاپ گلوکارہ، اداکارہ، لکھاری و کاروباری خاتون 61 سالہ میڈونا نے گزشتہ ماہ شاہی ذمہ داریوں سے دستبردار ہونے والے برطانوی شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ کو امریکا میں گھر دینے کی مشروط پیش کش کردی۔شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ سابق امریکی اداکارہ میگھن مارکل نے گزشتہ ماہ اچانک شاہی ذمہ داریوں سے دستبرداری کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا تھا، بعد ازاں ملکہ برطانیہ نے ان کے فیصلے کے بعد اہم اجلاس بھی طلب کیا تھا۔ملکہ برطانیہ کی جانب سے اہم اجلاس کے چند دن بعد ہی برطانوی شاہی محل سے بیان جاری کیا گیا تھا کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل اب شاہی ذمہ داریاں ادا نہیں کریں گے اور نہ ہی وہ اب شاہی محل کا حصہ ہوں گے تاہم ساتھ ہی کہا گیا تھا کہ وہ شاہی خاندان کا حصہ ضرور رہیں گے۔شاہی محل کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد شہزادہ ہیری اہلیہ اور بیٹے سمیت کینیڈا منتقل ہوگئے تھے جہاں وہ گزشتہ برس دسمبر میں ہی شفٹ ہوگئے تھے۔
میڈونا کی شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کو گھر کی مشروط پیشکش
Feb 07, 2020 | 11:28