مسئلہ کشمیر کا سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق پرامن حل چاہتے ہیں:آذربائیجان

Feb 07, 2020 | 12:19

ویب ڈیسک

 آذربائیجان نے کہا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق پر امن حل چاہتا ہے۔ آذربائیجان کی وزارت خارجہ کی ترجمان لیلیٰ عبدللیویانے باکو میں میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ آذر بائیجان تنازعات کے حل اور بین الاقوامی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کی قرار دادوں اور عالمی قانون کے اصولوں پر عملدرآمد کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

مزیدخبریں