اقتصادی امور کے وزیرحماداظہرنے منی بجٹ بارے تاثر دو ٹوک الفاظ میں مسترد کر دیا

Feb 07, 2020 | 12:35

ویب ڈیسک

اقتصادی امور کے وزیرحماداظہرنے یہ تاثردوٹوک الفاظ میں مسترد کردیاہے کہ موجودہ حکومت منی بجٹ لانے کاارادہ رکھتی ہے۔

ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاہ گنے اوردیگرفصلوں کوموسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے نقصان پہنچا جوگنے اورگندم کی قیمتوں میں اضافہ کی ایک وجہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت نے مسائل سے نمٹنے کی جامع کوششیں کی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ چینی کے مسئلے پرپالیسی میں نظرثانی کرناہوگی۔

حماداظہرنے کہاکہ حکومت قیمتوں کے بڑھنے سے لوگوں کودرپیش مشکلات سے پوری طرح آگاہ ہے اورذخیرہ اندوزوں اورمافیازکے خلاف ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔
 

مزیدخبریں