صحت کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے بچاو کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں۔
آج اسلام آباد میں کرونا وائرس کے بارے میں ایک جائزہ اجلاس کی صدار ت کرتے ہوئے انہوں نے کہا لوگوں کو بیماری سے تحفظ فراہم کےلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔معاون خصوصی نے کہا قومی ادارہ صحت کو پچیس کیسز کے نمونے وصول ہوئے جو سب کے سب منفی پائے گئے۔انہوں نے کہا پاکستان میں کرونا وائرس کا اب تک کوئی مریض سامنے نہیں آیا۔