سری لنکا کےوزیراعظم اورسربراہ پاک فضائیہ کے درمیان ملاقات , راجہ پاکسےکی ہرمشکل گھڑی میں سری لنکا کےلئےپاکستان کی غیرمتزلزل حمایت کی تعریف

Feb 07, 2020 | 18:29

ویب ڈیسک

سری لنکا کےوزیراعظم مہندا راجہ پاکسے نے ہر مشکل کی گھڑی میں سری لنکا کےلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا ہے۔

 سری لنکا کے دورے پر موجود پاک فضائیہ کے سربراہ مجاہد انور خان سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے ایک دوسرے کے تجربات سے بھی سیکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

 فضائیہ کے سربراہ نے انہیں تکنیکی تربیت اور پیشہ ورانہ  مہارت کے شعبوں میں مستقل حمایت اور تعاون کا یقین دلایا ۔

 انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان خصوصاً فضائی افواج کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا بھی اعادہ کیا۔

ملاقات میں دوطرفہ پیشہ ورانہ دلچسپی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔

مزیدخبریں