معاشرے کے غریب اور نادار طبقوں کی دیکھ بھال ریاست کی ذمہ داری ہے،وزیراعظم

Feb 07, 2020 | 21:05

ویب ڈیسک

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معاشرے کے نادار طبقوں کی دیکھ بھال ریاست کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں پناہ گاہوں کے لئے فوکل پرسن نسیم الرحمن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے شیلٹر ہوم پروگرام میں نجی شعبے کا تعاون معاشرے کی مثبت اقدار کی عکاسی کرتا ہے۔وزیراعظم نے ملک بھر میں قائم شیلٹر ہومز کے انتظام میں مجوزہ بہتری اور آئندہ بارہ ماہ میں ان میں مزید توسیع پر تبادلہ خیال کیا۔آئندہ بارہ ماہ کے لئے شیلٹر ہومز کے لئے ملک کے بڑے شہروں میں ایک جامع پروگرام شروع کیا جا رہا ہے۔اس سلسلے میں بہترین معیار اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے شیلٹر ہومز کو بہتر بنایا جائے گا۔

مزیدخبریں