خان بیلہ (نمائندہ نوائے وقت )دیگر سیکورٹی اداروں کی طرح پنجاب پولیس کی جانب سے 23 مارچ کو شاہراہ دستور پر منعقدہ پاکستان پریڈ کے لیے پنجاب پولیس کے دستہ کی تیاری عروج پر پہنچ گئیں جسکی خاطر اس دستہ میں نمائندگی کی خاطرصوبہ بھر سے ٹوٹل 29 پولیس آفیسران کو سلیکٹ کر کے پریڈ کی تیاری کی خاطر پولیس ٹریننگ کالج سہالہ رپورٹ کرنے کے احکامات صادر کیے گئے ہیں۔