نئی دہلی (این این آئی)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے قتل کے لیے پانچ کروڑ روپے مانگنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔بھارت کی مقامی عدالت نے گرفتار ملزم کا ریمانڈ دیدیا ۔ 43سالہ ستھیا نندام نے کہا تھا نریندر مودی کو قتل کرسکتا ہے۔ لیکن اگر کوئی اسے اس کام کے عوض پانچ کروڑ روپے ادا کرے۔پولیس کے مطابق ملزم ستھیا نندام مقامی بزنس مین ہے اور گائوں کا رہنے والا ہے۔پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف زیر دفعات 505 (1) اور 505 (2) کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔گرفتار ملزم نے شیئر کی جانے والی پوسٹ میں واضح طور پر کہا تھا کہ وہ وزیراعظم کو قتل کرنے کے لیے تیار ہے مگر یہ جاننا چاہتا ہے کہ اسے اس کام کے لیے پانچ کروڑ روپے کی ادائیگی کون کرے گا؟۔پولیس کے مطابق فیس بک پر شیئر کی جانے والی پوسٹ کا ایک ڈرائیور نے نوٹس لیا اور پولیس کو اس سے آگاہ کیا تو ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔