لاہور(وقائع نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ کے ججوںکو ٹویٹر، فیس بک و دیگر ایپلی کیشنز پر عدلیہ سے متعلق اظہار رائے کرنے سے روک دیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد ڈائریکٹر جنرل ڈسٹرکٹ جوڈیشری محمد سعید اللہ نے ماتحت عدلیہ کے تمام سیشن ججزکو مراسلہ بھجوادیا ۔ مراسلے میں کہا گیا ہے سوشل میڈیا پر پیغامات اخلاقیات کے بھی منافی ہیں۔
ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ کے ججوں کو سوشل میڈیاپرعدلیہ سے متعلق اظہار رائے سے روک دیا
Feb 07, 2021