لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں رانا ثناء اللہ کی آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں عبوری ضمانت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ دو رکنی بنچ 9 فروری کو رانا ثناء اللہ کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ جس میں چیئرمین نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزارنے کہا ہے کہ چیئرمین نیب نے اپنے اختیار سے تجاوز کرتے ہوئے انکوائری کی منظوری دی۔