سیالکوٹ: الیکشن کمپین پر جاتے لیگی امیدوار کی گاڑیاں پولیس نے روک لیں

سیالکوٹ، ڈسکہ(نامہ نگار/نمائندہ خصوصی )الیکشن کمپین کیلئے جانیوالی مسلم لیگ ن کی امیدوار این اے 75ڈسکہ کی گاڑیوں کو پولیس نے روک لیا مزاحمت پر سابق لیگی ایم پی اے اور سٹی صدر سمیت 96افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ نوشین افتخارکی گاڑیوں کو پولیس نے آلو مہار سٹاپ پرروک لیا جس پر مزاحمت کی گئی اور پولیس کی گاڑی کے شیشے توڑ دئیے ۔ پولیس کیساتھ مزاحمت کرنے اور سرکاری گاڑی کے شیشے توڑنے پر تھانہ موترہ پولیس نے ملزمان سابق لیگی ایم پی اے جمیل اشرف ‘فیصل شاہ ‘حسنات شاہ اور90نامعلوم ملزمان کیخلاف کار سرکار میں مداخلت اور سرکاری گاڑی کے شیشے توڑنے کامقدمہ درج کر لیا۔ نوشین افتخار نے کہا کہ حکومت ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمارے عزم پست نہیں ہو سکتے  ۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...