باجوڑ  میں خواتین کے ایف ایم ریڈیو کو فون کرنے پر پابندی 

Feb 07, 2021

باجوڑ  (نوائے وقت رپورٹ)  باجوڑ میں قبائلی جرگے نے مقامی خواتین کے ایف ایم ریڈیو کو ٹیلی فون کال کرنے پر پابندی عائد کردی  ۔فون کال کی صورت میں  دس ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا جبکہ خیبر پی کے حکومت نے جرگے کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دے کر انتظامیہ کو جرگے سے مذاکرات کے ذریعے فیصلہ واپس لینے کی ہدایت کر دی ۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلی تعلیم کامران بنگش نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ خواتین پر پابندی یا اس قسم کے کسی بھی غیر قانونی عمل کو لاگو نہیں ہونے دیا جائیگا۔

مزیدخبریں