لاہور (اپنے نامہ نگار سے) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے موٹروے زیادتی کیس کے دونوں ملزماں عابد ملہی اور شفقت بگا کے جوڈیشل ریمانڈ میں دس فروری تک توسیع کر دی۔ جج ارشد حسین بھٹہ نے موٹروے زیادتی کیس کی سماعت کی۔ ملزم عابد ملہی اور شفقت کو ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔ تفتیشی نے مزید مہلت طلب کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان کے خلاف چالان تیاری کے مراحل میں ہے۔ لہذا جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔