ملتان ‘ میاں چنوں‘ گگو منڈی( کرائم رپورٹر ‘ نامہ نگاروںسے) ملتان و دیگر شہروں میں ڈکیتی کی وارداتیں جاری‘ پولیس کا مقدمات کے اندراج پر اکتفا۔ تفصیل کے مطابق شہر اولیا میں ڈاکو بے لگام ہوگئے شہری لٹنے پر مجبور ہوگئے پولیس خاموش تماشائی بنی رہی تھانہ مظفر آباد کے علاقے ٹول پلازہ شیر شاہ باقر علی سے چار مسلح ڈاکوؤ ںنے روک کر نقدی12ہزار چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ کینٹ کے علاقے نجی بینک کی برانچ کے باہر ابدالی روڑ پرغازی خان سیدو ڈاکو نے اسلحہ کی نوک پر نقدی65ہزار لے گئے،تھانہ کوتوالی کے علاقے شمس آباد کالونی تین مسلح ڈاکو نے ناکہ لگاکر عبدالحسیب سے نقدی 30ہزار،طاہر امام سے12ہزار چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ الپہ کے علاقے نواں کوٹ سعید احمد کے گھر پانچ مسلح ڈاکو نے داخل ہوکر اہل خانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکر نقدی 1لاکھ80ہزار سمیت تین تولہ طلائی زیورات لیکر اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے ،واقعات کے کی اطلاعات پر متعلقہ پولیس نے جائے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرنے کے بعد شہریوں کی درخواستوں پر خانہ داری پوری کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے شہریوں کو یقین دھانی کرواتے ہوئے مصروف کارروائی ہے۔ میاں چنوں میںگزشتہ رات درجن سے زائد مسلح ملزمان ڈاکوئوں نے گائوں132سولہ ایل میںاسلم آرائیں اور رفیق آرائیں کے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بنایا اور 9تولے طلائی زیورات،پچاس ہزار کی نقدی اور سامان لوٹ لیا،مسلح ملزمان جاتے ہوئے فائرنگ کرتے رہے جس سے گائوں میں خوف و ہراس پھیل گیا،دوسری طرف 133سولہ ایل کے قریب ڈاکوئوں نے بابر نامی راہگیر سے موٹر سائیکل چھین لی،تیسری واردات میں مسلح ڈاکوئوں نے 119پندرہ ایل کے قریب سے راہگیر ناصر سے پانچ ہزار کی نقدی اور موبائل چھین لئے،تینوں وارداتیں تھانہ صدر کی حدود میں ہوئیں،بڑھتی ہوئی وارداتوں نے پولیس کی کارکردگی کے دعوئوں کوپول کھول دیا ہے۔ گگو منڈی کے نواح میں چک نمبر283۔ای بی کا رہائشی آ صف جٹ شام 6بجے کے قریب اپنی دکان بند کر کے گھر جا رہا تھا کہ چک نمبر281۔ای بی کے قریب تین نا معلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے پیچھے سے آ کر اسے روک لیا اور جان سے مارنے کی دھمکی دے کر 30ہزار روپے نقدی اور ایک موبائل فون چھین لیا اور اس کے موٹر سائیکل کا پلگ نکال کر اپنی موٹر سائیکل نمبری462/VRMپر سوار ہو کر فرار ہو گئے پولیس نے مقدمہ درج کر کے ڈاکوئوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔