ملتان(نمائندہ نوائے وقت)سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم ایک کروڑ سے زائد طلباء کا مستقبل داو پرلگ گیا، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی عدم دلچسپی کے باعث تاحال سرکاری سکولوں میں مڈ ٹرم امتحانات کا آغاز نہ ہوسکا جبکہ اسکے برعکس بیشتر نجی سکولوں میں دسمبر ٹیسٹ کا آغاز کردیاگیا ہے،ایک ماہ گزر جانے کے باوجود سرکاری سکولوں میں مڈ ٹرم امتحانات کے لئے ڈیٹ شیٹ بھی جاری نہ کی جاسکی جس پر والدین نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ محکمہ سکولز کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث بچوں کو سمارٹ سلیبس بھی مکمل نہیں پڑھایا جاسکا۔ایک ماہ بعد سکولوں میں مڈ ٹرم امتحانات کا انعقاد کروایا جائے گا۔