تحریک انصاف ’’لوٹا کریسی‘‘ کے نرغے میں ہے:عظمیٰ بخاری

لاہور(نیوزرپورٹر)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان مودی کو مس کالز ماریں اور جیتنے کی دعائیں مانگے اور مودی کا یار نوازشریف؟فردوس باجی کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیاء ہوتی ہے،ایسے بیان دینے سے پہلے اپنے آقا سے ہدایت لے لیا کریں۔دان رات ’’راجکماری راجکماری‘‘کرتے آپ کو راجکماری فوبیا ہو گیا۔راجکماری نے پاکستان ٹھگ ایسوسی ایشن کی نیندیں حرام کردی ہیں۔عظمیٰ بخاری نے فردوس عاشق کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا اب بھانت بھانت کا پانی پینے والی خادمہ ہمیں وفاداری سکھائے گی۔تحریک انصاف اس وقت لوٹا کریسی اور لوٹ سیل ایسوسی ایشن کے نرغے میں ہے۔تحریک انصاف کے باضمیر لوگ کھڈے لائن اور چاپلوسوں کا ٹولہ نمود نمائش کے فرائض پر براجمان ہے۔ٹھگوں کا ٹولہ جتنی مفت کی روٹیاں کھاسکتا ہے کھالے قوم کے ٹیکس کا پیسہ تم لوگوں کو ہضم نہیں ہونے دیں گے۔  

ای پیپر دی نیشن