لاہور(نیوزرپورٹر)صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کا ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ملتان برانچ کے لاء افسروںکے ساتھ اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں ا یڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ملتان رمضان خالد اوراسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل بھی موجود تھے۔وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبہ بھر کے لاء آفسروں کے ساتھ اجلاس شروع کیے ہیں،و زیر اعلیٰ چاہتے ہیں کہ عوام کو سستے اور فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے اجلاسوں کا مقصد لاء افسروں کی کارکردگی اور مسائل کا جائزہ ہے۔وزیر قانون کا کہنا تھا کہ حکومت بہتر نتائج کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی،تمام بارایسوسی ایشنزاورلاء دفاتر کے مالی مسائل حل کررہے ہیں،تمام افسرپرانے مقدمات نمٹانے پرخصوصی توجہ دیں، راجہ بشارت کی تمام سرکاری افسروں کو لاء آفیسرز کے ساتھ رابطہ بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔