ملتان ( سماجی رپورٹر) سابق وفاقی وزیر علامہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ سیدنا صدیق اکبر ؓنے اپنے دور خلافت میں ختم نبوت اور زکوٰۃ کے منکریں اور فتنہ ارتداد سمیت اسلام کے خلاف تمام سازشوں کا خاتمہ کرکے حضور سرورکائناتؐ کی جانشینی اور خلیفہ بلافصل ہونے کا حق ادا کردیا اسلام اور مسلمانوں پر ان کے احسانات عظیم ہماری تاریخ کا روشن باب ہیں وہ گذشتہ شب ادارہ تبلیغ اہل سنت پاکستان کے زیراہتمام امیر المومنین جانشین رسولؐ سیدنا حضرت صدیق اکبرؓ کے یوم وصال کے سلسلے میں پاک گیٹ میں 57ویں سالانہ مرکزی اجتماع میں خطاب کر رہے تھے علامہ سید محمد ر مضان شاہ فیضی نے صدارت کی خواجہ محمد الیاس اور ڈاکٹر شہوار مصطفی اویسی مہمانان خصوصی تھے۔ مفتی نصیر الدین حسنی نے کہا کہ سیدنا صدیق اکبر کی خلافت کو تمام صحابہ واہل بیت نے تسلیم کیا آپ بالاتفاق پوری امت کے امام ہیںاجتماع سے علامہ محمد فاروق خان سعیدی ،قاری خادم حسین سعیدی،مفتی محمد میاں نوازی،صاحبزادہ محمد عثمان پسروری،قاری رکن الدین قادری،ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری،خواجہ محمد شفیق اللہ بدری اور صاحبزادہ مظہر نقیبی نے خطاب کیا ۔اجتماع میں حاجی رشید احمد،مختار احمد راٹھور،را? شجاعت،عمر فاروق قادری،مرزا محمد ارشد القادری،حمید نواز عاصم،احمد نواز عصیمی،ملک عمران یوسف،محمد مطاہر قادری،محمد محسن سعیدی،شیخ عبدالحمید قادری،قاری رحیم بخش اویسی،شوکت حسین سعیدی نے بھی ہدیہ عقیدت پیش کیا۔