اسلام آباد(نا مہ نگار)ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان(ایچ ای سی)کی جانب سے امریکہ کے ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ )کی شراکت سے جاری میرٹ اینڈ نیڈ بیسڈ اسکالرشپس پروگرام(ایم این بی ایس پی)کی سولہویں سالگرہ منائی گئی۔اس موقع پر یو ایس ایڈ کی مشن ڈائریکٹر جولی کوئینن نے کہا کہ یو ایس ایڈ کو خوشی ہے کہ ہم پاکستان میں اعلی مہارتوں کے حامل اور بہتر تعلیم یافتہ نوجوان پاکستانیوں کی افرادی قوت کی تیاری میں ایچ ای سی کے شریک کار ہیں۔ ایچ ای سی کے چیئرمین طارق بنوری نے کہا کہ میرٹ اینڈ نیڈ بیسڈ اسکالرشپ پروگرام حکومت پاکستان کے احساس انڈر گریجویٹ اسکالرشپ منصوبہ کے لیے قابل تقلید مثال ہے، جو مستحق طالبعلموں کو مالی معاونت فراہم کرنے کے ارادے سے متعارف کروایا گیا ہے۔