نصرت شہباز کو قانون کے مطابق اشتہاری قرار دیاگیا: نیب کا ہائیکورٹ میں جواب

Feb 07, 2021

لاہور (وقائع نگار خصوصی) نیب نے شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو احتساب عدالت کی طرف سے اشتہاری قرار دینے کیخلاف دائر درخواست پر  ہائیکورٹ میں تحریری جواب جمع کرا دیا۔ درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ منی لانڈرنگ کیس میں احتساب عدالت کے طلب کرنے کے باوجود نصرت شہباز پیش نہیں ہوئیں۔ احتساب عدالت نے قانون کے مطابق نصرت شہباز کے وارنٹ جاری کرنے کے بعد اشتہاری قرار دیا۔ نصرت شہباز شہباز شریف خاندان کے خلاف ریفرنس میں نامزد ہیں۔ نصرت شہباز نے منی لانڈرنگ میں اہم کردار ادا کیا ان کے نام کروڑوں روپے کی پراپرٹی ہے۔

مزیدخبریں