پاک بحریہ نے کثیرالقومی مشق ’’ امن‘‘ کا نیا پرومو جاری کر دیا 

Feb 07, 2021

 اسلام آباد(آئی این پی )  پاک بحریہ نے کثیر القومی مشق امن کا نیا پرومو جاری کردیا ، اس سال مشق میں تقریبا 45 ممالک بحری اثاثوں اور مندوبین کے ساتھ شرکت کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک بحریہ نے کثیرالقومی مشق امن کانیاپروموجاری کر دیا، پاک بحریہ کثیرالقومی بحری مشق امن  کاانعقادسال2007سے کر رہی ہے ، مشق میں دنیابھرسے بحری افواج شریک ہوتی ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اس سال مشق میں تقریبا45ممالک بحری اثاثوں،مندوبین کے ساتھ شرکت کررہے ہیں ، دنیا کی بحری افواج پاک بحریہ کے وضع کردہ عزم امن کیلئے متحد کے ساتھ شریک ہورہی ہیں۔ پاک بحریہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ مشق کے بنیادی مقاصد مشترکہ آپریشنزکی صلاحیتوں اور امن کیلئے پیشہ ورانہ مہارتوں میں اضافہ ہے۔

مزیدخبریں