لیاقت پور (نمائندہ نوائے وقت) تحصیل لیاقت پور اور احمد پور شرقیہ کے متعدد مواضعات اور بستیوں کو ملانے والا نہر پنجند پر قائم قدیمی پل 82000 گزشتہ پندرہ سال سے خستہ حالی کا شکار ہے مذکورہ پل تحصیل لیاقت پور کے دریائی علاقوں بیٹ بھتڑ، بیٹ بھٹو، نور والا، حیات ماچھی کے علاوہ تحصیل احمد پور شرقیہ کی متعدد بستیوں کے لوگوں کی گزر گاہ اور زرعی اجناس منڈیوں تک پہنچانے کا راستہ ہے کئی موٹر سائیکل سوار، پیدل راہ گیراور گاڑیاں نہر پنجند میں گرنے سے جانی و مالی نقصان ہو چکا ہے مگر محکمہ انہار اور حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔