اسلام آباد (عبداللہ شاد- خبر نگار خصوصی) بھارت میں جاری کسان دھرنے کے حوالے سے بی جے پی سرکار اور انڈین آرمی کے مابین اختلافات شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں۔ انڈین آرمی اور خفیہ ایجنسیوں کا بڑا حلقہ اس حق میں ہے کہ مودی سرکار زرعی قوانین کو وقتی طور پر واپس لے لے۔ کیونکہ کسانوں کے احتجاج سے بھارتی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ جبکہ مودی سرکار اپنی ہٹ دھرمی کے باعث قدم پیچھے ہٹانے سے گریزاں ہے۔ بھارتی فوجی قیادت، جنرل بپن راوت کی بطور چیف آف ڈیفنس تعیناتی پر بھی تحفظات رکھتی تھی اور ان کی جانب سے بھارت کی موجودہ صورتحال کو جنرل راوت کی ہٹ دھرمی قرار دیا جا رہا ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر بھی انڈین آرمی کے حق میں ہیں۔ انھی اختلافات کو ختم کرنے کیلئے گذشتہ کچھ روز میں بھارتی سول و عسکری قیادت کی کئی ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔ بھارتی وزیر خارجہ، انڈین آرمی چیف اور راء کے چیف بل واپس لینے کے حق میں ہیں جبکہ امت شاہ اور راج ناتھ سنگھ کے مابین خلیج بھی بڑھتی جا رہی ہے۔
زرعی قوانین کیخلاف 3 گھنٹے پہیہ جام، لاکھوں پولیس اہلکار تعینات، دہلی چھاؤنی میں تبدیل، انٹرنیٹ معطل، ظلم کیخلاف نہ بولنا ظلم کی حمایت: نصیر الدین شاہ
Feb 07, 2021