ہمیشہ مثبت سیاست کوفروغ دیااورعوامی حقوق کاخیال رکھا: غلام سرورخان 

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)وفاقی وزیرغلام سرورخان نے کہاہے کہ ہم نے ہمیشہ مثبت سیاست کوفروغ دیا،اوراجتماعی مفادکوپیش نظررکھتے ہوئے عوامی حقوق کاخیال رکھا،قطع نظراس کے کہ ہم حکومت میںہیں،ہمیشہ عوامی مفادات کوترجیح دی،ٹیکسلاکورٹ کمپلیکس کی موجودہ عمارت بھی ہم نے ہی مکمل کروائی،بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیش نظرمزیداقدامات کی منظوری بھی ہماری کوششوں سے ہی پایہ تکمیل کوپہنچے گی،عوامی مسائل ومشکلات کو حل کرنے کی خاطرہماری عملی خدمات سب کے سامنے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل گھیلااوریونین کونسل موہڑہ شاہ ولی شاہ کی سرکردہ شخصیات پرمشتمل مشترکہ مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،جس کااہتمام انجینئر سیدمظہرحسین شاہ کی رہائش گاہ پرسابق کونسلر سیدعترت حسین شاہ کی طرف سے کیاگیا،متذکرہ اجلاس میںسابقہ ناظم حاجی سیدچن شاہ کاظمی،معاون خصوصی ماسٹر نثار خان،چیف آفیسر سردارفضل اکرم خان ،حاجی زاہدرفیق،راجہ شیراز احمد شیرازی ، سید مہتاب حسین شاہ،سیدسرفرازحسین شاہ ، ٹھیکیدار اظہر محمود،حاجی سیداسدعلی شاہ،تہذیب الحسن شاہ بھی موجودتھے،وفاقی وزیرغلام سرورخان نے مزید کہا کہ علاقائی تعمیروترقی کیلیئے ہماری خدمات کاکوئی مقابلہ نہیںکرسکتا،تحصیل ٹیکسلاکی متعددیونین کونسلز میںتعمیروترقی کے کام ہماری منظوری سے ہی پایہ تکمیل کوپہنچ رہے ہیں،فیصل شہید روڈ ، اور ، اوور ہیڈبرج کی تعمیروترقی کے منصوبہ جات بھی ہماری ہی کاوشوںسے مکمل کیئے جائینگے ، جس کیلیئے پنجاب حکومت سے متذکرہ منصوبہ جات کی منظوری حاصل کرکے کروڑوںروپے کے فنڈز بھی متعلقہ کنسٹرکشن محکمہ کے حوالے کیئے جاچکے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن