ہمارا ہر لمحہ کشمیریوں کی حمائت و تعاون کیلئے حاضر ہے : شہزاد خٹک 

Feb 07, 2021

جنڈ ( نامہ نگار )  کشمیریوںسے ایک دن اظہار یکجہتی کیلئے نہیں بلکہ ہمارا ہر لمحہ کشمیریوں کی حمائت و تعاون کیلئے حاضر ہے ہمارے مسلمان حکمرانوں  نے کامیابیاں و کامرانیاں اور جملہ فتو حات میدان جنگ کے راستے حاصل کی ہیںکشمیر صرف احتجاجی ریلیوں و سیمیناروں یا غیروں کے ساتھ مذاکرات اور لفظی مذمت سے آزاد نہیں ہوگا ان خیالات کا اظہار ڈپٹی سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی تحصیل جنڈ شہزاد امین خٹک نے اپنے کشمیریوں کی بے مثال قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا۔

مزیدخبریں