پاکستانی ، کشمیری قوم کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں : ملک ریاست سدریال  

فتح جنگ ( نامہ نگار) سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 4حاجی ملک ریاست علی سدریال نے کہا ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر پاکستانی اور کشمیری عوام کے بردارانہ تعلقات کی علامت ہے پاکستانی اور کشمیری قوم کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور تمام تر بھارتی مظالم کے باجود کشمیریوں کی تحریک آزادی جاری وساری ہے پاکستانی قوم بھی اپنے کشمیرکی آزادی تک اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے کشمیر کی آزادی پوری دنیا کیلئے کڑاامتحان ہے مذمتوں اور قراردادوں سے نکل کر آگے کا لائحہ عمل طے کرنا ہوگا عالمی طاقتیں عملی اقدامات اٹھا کر مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو بھارت کے چنگل سے آزادی دلوائیں انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج مظلوم نہتے کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہی ہے کشمیر کا چپہ چپہ خون سے رنگین ہوچکا ہے دنیا میں امن کے راگ الاپنے اور بنیادی انسانی حقوق کے دعویداروں کی زبانیں گنگ ہو چکی ہیں اقوام متحدہ اپنی منظور کردہ قراردا د وں پر عمل درآمد کرانے میں ناکام ہو چکا ہے اقوام عالم بھارتی ظلم و ستم پر خاموش تماشائی ہے لیکن سب سے افسوسناک رویہ مسلم ممالک اور او آئی سی ہے جو کشمیریوں پر ہونے والے مظالم اور ان کے حق خو د ارادیت کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانے سے قاصر ہیں انھوں نے کہا کہ ہم کل بھی کشمیری عوام کے ساتھ تھے اب بھی ڈٹ کر کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں کسی حکمران میں اتنی جرات نہیں کہ وہ پاکستانی قوم کی امنگوں کے برعکس کشمیر پر کوئی سودے بازی کرسکے کشمیرکی آزادی سے ہی پاکستان کی تکمیل ہے کشمیری پر عزم ہیں اور پاکستان سے دلی محبت کرتے ہیں پاکستان نے کبھی بھی مظلوم کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑاان شاء اللہ جلد کشمیر بھارتی تسلط سے آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا 

ای پیپر دی نیشن