آل پاکستان مقابلہ خطاطی  قرآنِ کریم بعنوان خدمت ِقرآن

کراچی ( نیوز رپورٹر)پاکستان میں قرآنی تعلیمات کی ترویج کے ساتھ ساتھ خطاطی قرآنِ کریم کے اس عظیم فن کو فروغ دینے کیلئے اسکین خدمت قرآن فائونڈیشن اور کراچی میونسپل کارپوریشن (KMC)نے باہمی تعاون سے ملکی سطح پر آل پاکستان مقابلہ خطاطی قرآن کریم بعنوان خدمت قرآن کے موضوع پر مقابلہ خطاطی قرآن کا انعقاد کیا جارہا ہے۔اس مقابلہ خطاطی قرآن میں سینئروجونیئر خطاط(مردوخواتین)حصہ لے سکتے ہیں۔ مقابلہ خطاطی قرآن میں خط ثلث، خط نسخ اور مصورانہ خطاطی کے مابین مقابلے کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ مقابلے کا انعقاد کولاچی آرٹ گیلری مرکز علم و ثقافت کراچی میں ہوگا۔ سینئر خطاطوں کے مابین ہونے والے مقابلے خطاطی میں بالترتیب اوّل،دوئم اور سوئم آنے والے خطاطوں کو 50ہزار، 25ہزار اور 12ہزار5سو روپے نقد کیساتھ خطاط یوسف دھلوی اور صادقین ایوارڈز دیے جائینگے۔ جونیئر خطاط کیلئے صوبائی سطح پر بالترتیب اوّل، دوئم اور سوئم آنے والے خطاطوں کو 20ہزار،15ہزار اور10ہزار روپے نقد انعام اور صادقین ایوارڈز دیئے جائینگے۔ ان کے علاوہ 70بہترین خطاطوں کو 5ہزار روپے فی کس نقد اور شیلڈز دی جائینگی۔ خطاطی قرآن کے مقابلے میں شریک تمام خطاطوں کو سرٹیفکیٹ دیئے جائینگے۔ مقابلہ خطاطی قرآن کریم میں حصہ لینے کیلئے ہماری ویب سائٹwww.khidmat-e-quran.comملاحظہ فرمائیں۔ 

ای پیپر دی نیشن