محصورین کی آواز کو ایوان بالا تک پہنچایا جائے ، نور بہاری 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بہاری اتحاد تحریک کے سربراہ نور بہاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت پاکستان کی بے حسی اور متحدہ قومی موومنٹ کی عاقبت نا اندیشی کے باعث پاک سرزمین کی حفاظت کے کے لیے جان و مال کی قربانی دینے والے غیر بنگالی پاکستانی 50 سال کا زیادہ عرصہ گزرجانے کے بعد بھی بنگلہ دیش کے کیپوں میں محصور ہیں، جبکہ شملہ معاہدے کے تحت  ان کی وطن واپسی کا فیصلہ کیا جاچکا ہے اور رابطہ عالمی اسلامی کے تحت 10سال قبل محصورین کے لیے پنجاب کے مختلف شہروں میں سینکڑوں مکانات تعمیر کیے جاچکے ہیں، ایسی صورت میں ان کی واپسی میں رکاوٹ کا کوئی جواز نہیں بنتا، بہاری اتحاد تحریک کے سربراہ نور بہاری نے مزید کہاکہ محصورین کی وطن واپسی ایم کیو ایم کا سرفہرست مطالبہ تھالیکن متحدہ کے رہنمائوں نے دانستہ محصورین کے ساتھ بے اعتنائی برتی اگر ایم کیو ایم محصورین کے ساتھ مخلص ہے تو محصورین کی آواز کو سینیٹ میں نمائندگی دے، انھوں نے ایم کیو ایم کے سربراہ سربراہ خالد مقبول صدیقی سے مطالبہ کیا کہ محصورین کی آوازکو ایوان بالا تک پہنچانے کے لیے مہاجروں کے بے لوث اور غیر متنازعہ قائد ڈکٹر سلیم حیدر کو سینیٹ میں نمائندگی کا موقع دیں تاکہ محصورین کی وطن واپسی کا دیرینہ مسئلہ حل ہوسکے ۔ 

ای پیپر دی نیشن