مقبوضہ کشمیر میںبھارتی ریاستی دہشتگردی بڑھ گئی ۔ علامہ اختر محمدی  

Feb 07, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بانیان پاکستان کی نمائندہ و سماجی حقوق کی علمبردار تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے زیر اہتمام  پاک کالونی میں محب چوک بڑابورڈ پر یوم یک جہتی کشمیر کے موقع پر بھارتی حکومت کے مظلوم کشمیریوں پر مظالم کے خلاف اور کشمیریوں کی حمایت میں ریلی سے علامہ اختر محمدی نے خصوصی خطاب کیا جبکہ ریلی کی قیادت محمد اسلم خان فاروقی نے کی علامہ اختر محمدی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ناجائز قابض فوج کے بد ترین فوجی محاصرے کو 550واں روز ہوگیا ہے لیکن عالمی برادری اور مسلم ممالک کے حکمران خاموش ہیں جس کی وجہ سے بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی بڑھ گئی ہے اسلم خان فاروقی نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج سرچ آپریشن کی آڑ میں کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی کررہی ہے بھارت کی جنونی مودی سرکار درندگی پر اتر آئی ہے اور وادی میں درندگی کی حدیں عبور کرگئی ہے ریلی سے نعیم احمد خان، دلشاد علی انصاری ، ڈاکٹر عبدالرحیم شیخ ، علامہ مرتضیٰ خان رحمانی ، محمد اسلم غوری، محمد ظفر خضری، ریحان احمد خان ،سلیم چندریگر، ماسٹر اسلم،، حاجی شریف الدین،عطا اللہ نوری،میڈم آرزو و دیگر نے خطاب کیا مقررین نے کہا کہ بھارت کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کا جہاد واحد راستہ ہے ہمیں کشمیر کی آزادی کے لئے جہاد کی پالیسی اپنانا ہوگی انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام برصغیر کی تقسیم کے نامکمل ایجنڈے کی تکمیل کے لئے لڑرہے ہیں ان کی جدوجہد آزادی کو کامیاب بنانے کے لئے جہاد ناگزیر ہے ریلی میں علامہ مرتضیٰ خان رحمانی نے شہدائے کشمیر کے درجات کی بلندی اور ملکی سلامتی و بقا کے لئے خصوصی دعا کی ۔

مزیدخبریں