ہمیں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت میں خود کو سنوارنا ہوگا۔ خلیل اللہ فاروقی 

Feb 07, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بہادر یار جنگ اکادمی میں ’’یوم رحمت العالمین ‘‘ کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دانشور خلیل اللہ فاروقی نے کہا کہ ہمارے لئے رحمت ؐاکرم کی تعلیمات زندگی کے ہر شعبے کے بارے میں موجود ہیں۔ آپؐ کی محبت ہمارے DNAمیں شامل ہے۔ ہمیں بس اسکو بڑھانا ہوگا اور آپؐ کی سیرت پاک کی روشنی میں خود کو سنوارنا ہوگا۔ اسکے بغیر ہم دین و دنیا میں فلاح نہیں پاسکتے۔ معتمد اکادمی سید صبیح الدین حسینی نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ آپؐ کی محبت ہی ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہے۔  معروف ثناء￿  خواں رئیس احمد نے کہا کہ آپؐ کی تعریف و توصیف ازل سے جاری ہے اور ہمیشہ جاری رہے گی۔ عبدالباسط نے کہا کہ آپؐ کا ذکر دلوں کا سکون ہے۔ اکادمی ایسی تقریبات کا انعقاد کرتی رہے گی۔ ثناء￿  خواں غلام مصطفی، قاری محمد محسن قادری، عزیز بندگی نے گلہائے عقیدت پیش کیئے۔ صدر اکادمی پروفیسر سید وسیم الدین، میر حسین علی امام، محمد زبیر، عبدالصمد تاجی کے ساتھ بڑی تعداد میں ارباب علم و دانش شریک ہوئے۔ مہمانوں کیلئے پْر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ 

مزیدخبریں