راولپنڈی ٹیسٹ، پاکستان نے دوسری اننگز میں6 وکٹوں پر129 رنز بنا لیے

Feb 07, 2021

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن پاکستان نے اپنے دوسری اننگز میں6 وکٹوں کے نقصان پر129 رنز بنا ئے پاکستان کو جنوبی افریقہ کے خلاف200 رنز کی برتری حاصل ہوچکی ہے اور ابھی اس کی چار وکٹس باقی ہیں تیسرے دن کے آغاز پر جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 201 رن بنا کر پویلین پہنچ گئی پاکستان کو جنوبی افریقہ کے خلاف 71رنز کی برتری حاصل ہے جنوبی افریقہ نے 106رنز 4 کھلاڑی آئوٹ پر اپنی نامکمل اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تھا صرف 8رنز کے اضافے کے بعد جنوبی افریقہ کو114رنز کے مجموعی سکور پر پانچواں نقصان ہوا کپتان ڈی کک 29رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر بولڈ ہوگئے پاکستان کے حسن علی نے15.4اوورز میں54رنز کے عوض5 کھلاڑی آئوٹ کئے دوسری اننگز میں پاکستان کے عابد علی اور عمران بٹ نے اننگز کا آغاز کیا پاکستان نے 6 وکٹو ں کے نقصان پر129 رنز بنائے اور اسے جنوبی افریقہ کے خلاف مجموعی طور پر200 رنز کی برتری حاصل ہے محمد رضوان 28 رنز اور حسن علی نے ابھی سکورنہیں کیا اور کریز پر موجود ہیں وہ چوتھے روز کھیل اوپن کریں گے ۔

مزیدخبریں